اسرار نعت کی تقریب رونمائی
اسرار نعت کی تقریب رونمائی
18 جنوری 2026ء کو ادب سرائے ساہیوال کے زیرِ اہتمام ساہیوال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈاکٹر نوید احمد عاجز کے مرتب کردہ نعتیہ انتخاب اسرار نعت اور عباس علی شاہ ثاقب کے چودہ حمدیہ قصائد پر مشتمل مجموعے نورِ توحید کی رونمائی کی گئی۔[1]
صدارت اور شرکا
تقریب کی صدارت صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر سید ریاض حسین زیدی نے کی، جبکہ یونس فریدی مہمانِ خصوصی تھے۔ نمایاں شرکا میں نعمان فلک، محمد بوٹا، محمد اویس، ناظم زرسنر، سیف اللہ سیف، عباس علی شاہ ثاقب، پروفیسر ندیم صادق اور محمود محسن شامل تھے۔[1]
کتابوں کا تعارف
اسرار نعت میں ادبی تنظیم اظہارِ نو، پاکپتن کے ماہانہ مشاعروں سے منتخب 162 سے زائد طرحی نعتیں شامل ہیں۔ تنظیم اس تقریب تک 77 سے زائد طرحی نعتیہ مشاعرے منعقد کر چکی تھی اور اظہار نعت اور دیار نعت کے نام سے دو انتخاب بھی شائع کر چکی تھی۔ اسرار نعت کے لیے سیف اللہ سیف اور ناظم زرسنر نے مضامین تحریر کیے۔[1]
نورِ توحید عباس علی شاہ ثاقب کے چودہ حمدیہ قصائد کا مجموعہ ہے۔ تقریب میں کتاب پر ڈاکٹر نوید عاجز اور پروفیسر ندیم صادق کے تحقیقی و تنقیدی مضامین پیش کیے گئے۔[1]
نعتیہ مشاعرہ
رونمائی کے بعد نعتیہ مشاعرہ ہوا جس میں شریک شعرا نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔ سید ریاض حسین زیدی نے حمدیہ اور نعتیہ کلام سنایا، اپنے صدارتی خطاب میں پاکپتن کے ادبی منظرنامے اور ڈاکٹر نوید احمد عاجز کی ادبی کاوشوں کو سراہا اور حاضرین کو اپنی خطاطی کے نمونے بھی دکھائے۔[1]
مزید دیکھیے
| اس سال کی کچھ اہم کتابیں | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
| |||||||