اظہر علی خان اظہر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

کنور اظہر علی خان 1933ء علی گڑھ (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ پولیس کی ملازمت سے تقریباً 35 سال بعد اعلیٰ عہدے سے سبک دوش ہوئے۔ حضرت بابا محمد یوسف شاہ تاجی قدس سرہٗ سے شرف بیعت حاصل تھا، جبکہ آخری وقتوں میں حضرت بابا سید رفیق عزیزی یوسفی تاجی (علیگ) کو اپنا کلام واجبی سے انداز میں دکھایا تھا۔

اردو میں نعتیہ کلیات کی روایت پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر شہزاد احمد نے آپ کے بارے یہ رائے دی

اظہر علی خان باضابطہ شاعر نہیں تھے۔ نوکری سے سبک دوش ہونے کے بعد 1992ء میں انجمن خادمانِ محمد (شاہ فیصل کالونی نمبر2 کراچی) کی بنیاد رکھی۔ میرے شاگردِ خاص معروف نعت خواں ابرار حسین کے یہ نعت خوانی میں شاگرد تھے۔نعت خوانی کے ساتھ ساتھ اُنھیں نعت گوئی کا بھی شوق ہو گیا تھا۔ ہمہ وقت اِنھیں کیفیات میں رہتے تھے۔ آپ کے کلام میں پختگی نہ ہونے کے باوجود عقیدت کی جلوہ گری موجود ہے۔ [1]

نمونہ ءِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حمد تیری ہے یہاں اور شکر یہ تیرا ادا

ہے تو ہی معبود برحق جان تجھ پہ ہے فدا


آؤ اللہ کے دل دار کی کچھ بات کریں

ہاں اسی حسن طرح دار کی کچھ بات کریں

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

71 سال عمر پانے کے بعد 25نومبر 2004ء بوقت 11بجے شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلیات اظہر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلیات اظہر کے لیے یہاں کلک کریں

صاحب کلیات نعت گو شعراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. ڈاکٹر شہزاد احمد، نعتیہ کلیات کی روایت ۔ ایک جائزہ ۔ نعت رنگ شمارہ نمبر 25، جولائی 2015، کراچی