شاعر علی شاعر
شاعر علی شاعرؔ نے 20 جون 1966ء کو ولیوں کے شہر (مدینۃ الاولیاء) ملتان شریف میں فیاض دہلوی کے گھر جنم لیا۔ فیاض دہلوی نے 1947ء کوہندوستان سے ہجرت کرنے کے بعد ملتان(پاکستان) کو اپنا مسکن بنایا۔ پیرزادہ حافظ انور دہلوی، شاعر علی شاعرؔ کے دادا حضور تھے جو بیس ویں صدی عیسوی کے آغاز میں سجادہ نشین، علمی، روحانی اور ادبی شخصیت کے طور پر دہلی میں جانے، پہچانے اور مانے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شاعر علی شاعرؔ کا پیدائشی نام شاعر علی رکھا گیا۔شاعرؔنے دورانِ تعلیم شعر گوئی کا آغاز کیا تو انھوں نے اپنے اُردو کے اُستاد جناب مہرؔ سعید ملتانی کی مشاورت سے میر تقی میرؔ، انشا اللہ خان انشاؔ اور مومن خان مومن کی طرح اپنا قلمی نام شاعر علی شاعرؔ اپنا لیا۔
آج کل شاعر علی شاعرؔ ایک پبلشرز کی حیثیت سے رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی کا ادارہ چلا رہے ہیں۔ بہت خوب صورت اور معروف کتابیں چھاپ کر اپنے ادارے کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکے ہیں۔ شاعر علی شاعرؔ ایک صحافی بھی ہیں جن کی ادارت میں سہ ماہی ادبی رسالہ ’’رنگِ ادب‘‘ تسلسل سے شایع ہوتا ہے۔ رنگِ ادب کے اب تک 42 شمارے شایع ہو چکے ہیں جن میں متعدد خصوصی شمارے بھی شامل ہیں۔ شاعر علی شاعرؔ نے فروغِ علم و ادب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وہ اپنی ذات میں انجمن ہیں۔ فردِ واحد نے ایسے ایسے کارہائے نمایاں سر انجام دیے ہیں جو بڑے بڑے اداروں کے کرنے کے ہوتے ہیں۔
شاعری و نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے بہترین ساتھی و رفیق حافظ غلام فرید کی مسلسل تحریک پر 1982ء میں ابتدائی شاعری کا آغاز کیا۔ مہر سعید ملتانی کی رفاقت و حوصلہ افزائی سے شاعری کا ذوق و شوق پروان چڑھا۔ اسی اثناء میں شاعری کے رموز اور اُردو کے عروض کے لیے جناب شفیع بسمل (کراچی) کے سامنے زانوئے ادب تہ کیے۔ بعد ازاں منصور ملتانی (اب عارف منصور) کراچی سے بھی مشورئہ سخن جاری رہا۔ وہ غزل، نظم، حمد، نعت، منقبت، سلام کے ساتھ ساتھ بچوں کا ادب بھی تخلیق کرتے رہے۔’’بہارو! اب تو آجائو‘‘ شاعر علی شاعر کا بہاریہ مجموعہ کلام ہے جو یکم جنوری 2004ء میں شائع ہوا۔ موصوف بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں۔ گلستانِ حمد و نعت میں ان کی آمد خوش بختی اور سعید فطرت ہونے کی علامت ہے۔ وہ جہانِ حمد و نعت میں ایسے آئے کہ پھر وہ نعتیہ ادب کے ہی ہو کر رہ گئے۔
معروف نعتیہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اعزازت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
1۔ حلقۂ دانش،کراچی…حسنِ کارکردگی ایوارڈ
2۔ قومی تعلیمی تحریک،کراچی… اعزازی شیلڈ
3۔ بزمِ جہانِ حمد،کراچی… بیادِ صباؔ اکبر آبادی ایوارڈ
4 بزمِ شمیمِ اَدب،کراچی… اعزازی شیلڈ
5۔ ماہنامہ ساتھی،کراچی… بچوں کے بہترین شاعر کا ایوارڈ(2004ء)
6۔ ماہنامہ ساتھی،کراچی… بچوں کے بہترین شاعر کا ایوارڈ(2006ء)
7۔ ماہنامہ ساتھی،کراچی… بچوں کے بہترین شاعر کا ایوارڈ(2007ء)
8۔ انجمن عندلیبانِ ریاضِ رسول پہلا طرحی نعتیہ مشاعرہ(یادگاری شیلڈ) 2014ء
مطبوعات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
غزل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
بہارو! اب تو آجائو…غزل…2006 | وہ چاند جیسا شخص…غزل…2008ء | تروینیاں(اوّلین مجموعہ)…تروینی…2009ء | ترے پہلو میں…رومانی غزلیں…2011ء | غزل پہلی محبت ہے…طویل غزلیں…2011ء | اعلانِ محبت…رومانی غزلیں…2012ء | ہم کلامی…مختصر غزلیں…2012| 1بحر100غزلیں…تجرباتی غزلیں…2014ء
فکشن[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
٭گہرا زخم(اشاعتِ اوّل)…رومانی ناول…2009ء | چہرہ چہرہ کہانی…افسانے…2010 | پانچ ناولٹ…ناولٹ…2010ء | لال کبوتر…افسانے…2011ء | جدید افسانے(اشاعتِ اول)…۵۶ افسانے…2011ء | گہرا زخم(اشاعتِ دوم) | جدید افسانے(اشاعتِ دوم)…| افسانوی کلیات2012ء | کلیات(ناول و ناولٹ)…2012ء
بچوں کا ادب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
جنت کی تلاش…ناول…2006ء | کاغذ، قلم، کتاب(اشاعتِ اوّل)…نظمیں…2010ء | مہکتی کلیاں…گیت، نظمیں…2012ء | کھلتے گلاب…ترانے، نظمیں…2012ء | انوکھی کہانیاں…کہانیاں…2012ء | دلچسپ کہانیاں…کہانیاں…2012ء | دادی اماں کہانی سنائیں…اصلاحی کہانیاں…2012ء | پیارا وطن…ملی نغمے…2012ء | بچوں کی کہانیاں…25 کہانیاں…2012ء | کاغذ، قلم، کتاب(اشاعتِ دوم)…کلیات…2012ء
نصابی/تعلیمی کتابیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
معلوماتِ علامہ اقبالؔ…سوالاً جواباً…2008ء | ٭معلوماتِ عامہ…سوالاً جواباً(مختلف موضوعات پر10کتابیں)…2010ء | معلومات ہی معلومات…سوالاً جواباً (مختلف موضوعات پرجامع کتاب)…2011ء | باغبانِ اُردو…اُردو لازمی چھٹی جماعت کے لیے…2013ء | باغبانِ اُردو…اُردو لازمی ساتویں جماعت کے لیے…2013ء |
حمد و نعت کے مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
٭ارمغانِ حمد(اشاعتِ اوّل)…حمد…2005ء
٭صاحبِ خیرِ کثیر(اشاعتِ اوّل)…نعت…2005ء
٭دل ہے یا مدینہ(اشاعتِ اوّل)…نعت…2006ء
٭انوارِ حرم(اشاعتِ اوّل)…نعت…2007ء
٭عقیدت(اشاعتِ اوّل)…منقبت…2007ء
٭الہام کی بارش(اشاعتِ اوّل)…نعت…2008ء
٭دل کا چین مدینہ(اشاعتِ اوّل)…نعت…2008ء
٭ارمغانِ حمد(اشاعتِ دوم)…حمد…2012ء
٭صاحبِ خیرِ کثیر(اشاعتِ دوم)…نعت…2012ء
٭الہام کی بارش (اشاعتِ دوم)…نعت…2012ء
٭دل ہے یا مدینہ(اشاعتِ دوم)…نعت…2012ء
٭دل کا چین مدینہ(اشاعتِ دوم)…نعت…2012ء
٭انوارِ حرم(اشاعتِ دوم)…نعت…2012ء
٭عقیدت(اشاعتِ دوم)…منقبت…2012ء
٭قادرِ مطلق…حمد…2012ء
٭قاسمِ دو جہاں…نعت…2012ء
٭نور سے نور تک…کلیاتِ حمد و نعت…2012ء
مذہبی کتابیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
٭حفاظتُ النبیؐ…سیرتُ النبیؐ…2007ء
٭محبت کا جائزہ…اصلاحِ معاشرہ…2009ء
٭پہلی نظر سے میلی نظر تک…اصلاحِ معاشرہ…2009ء
ادارے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
(۱) فن کدہ اکیڈمی (پاکستان)…اعزازی وائس پرنسپل
(۲)روزنامہ دیانت، کراچی…انچارج ادبی صفحہ
(۳)مبصر…ماہ نامہ، دنیائے ادب،کراچی
(۴)مبصرِبیلاگ…سہ ماہی بیلاگ،کراچی
(۱)بزمِ رنگِ اَدب (پاکستان)…بانی وصدر
(۲)کتابی سلسلہ، رنگِ اَدب، کراچی… مدیر
(۳)رنگِ اَدب پبلی کیشنز،کراچی …منیجنگ ڈائریکٹر
خط و کتابت کا پتا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
رنگِ ادب پبلی کیشنز،
آفس نمبر5۔ کتاب مارکیٹ، اُردو بازار، کراچی
موبائل: 2085325-0336
0345-2610434
فیس بک: Shair Ali Shair کو
ای میل: rangeadab@yahoo.com
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی