اعجاز شاکر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


اعجاز شاکر کا نام حافظ آباد کے علمی و ادبی حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ وہ ایک ممتاز ماہر تعلیم اور معروف شاعر و ادیب ہیں ۔ غزل کا میدان ہو یا نظم کی زمین ، ہر جگہ ان کے حسن فن کا ماہ تاباں علم و فن کی کرنیں بکھیرتا دکھائی دیتا ہے ۔ بزم نعت پاکستان حافظ آباد کے نعتیہ مشاعروں میں ان کی شمولیت فروغ نعت و مدحت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں جدت و تازہ ہوا کا خوشگوار جھونکا ہوتا ہے ۔ [1]

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یوں ارض مدح پاک میں بویا گیا خیال

عرش بریں کو چومتے دیکھا گیا خیال


مرہون اشک و عشق تھی تجسیم ظرف نعت

آئے جو چاک دل پہ تو بنتا گیا خیال


کچھ بھی نہیں تھا دامن چرخ ہنر کے پاس

ایسے میں لامکاں سے اتارا گیا خیال


روز الست جو ہوئے گرد رہ حضور !

وہ چن لئے گئے انہیں بانٹا گیا خیال


قرنوں کی چپ کے بعد لب کن فکاں ملے

اور خلقت حضور میں رکھا گیا خیال


ہم تو کھڑے تھے سایہء رحمت میں اس گھڑی

خورشید حشر کے لئے کھولا گیا خیال


شاکر خدا کا شکر ، پئے حسن مصطفی'

باندھی گئی ہے سوچ نہ روکا گیا خیال

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. عبد الغنی تائب