خالد محمود خالد رحلت فرما گئے
تحریر : ارسلان ارشد
کو ئی سلیقہ ہے آرز و کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا ﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
برسوں سے نعت خوانوں کی زبانوں پر سجی ، قریہ قریہ گلی گلی میںگونجنے والی اس لازوال اور مشہور نعت سمیت اس جیسی متعدد معروف اور شہرہ آفاق نعتوں کے تخلیق کار بزرگ نعت گو شاعر جناب خالد محمود خالد نقشبندی 17 دسمبر 2018 بروز پیرکراچی میں انتقال فرماگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم خالد محمود خالد نقشبندی ؒکی نعتیہ ادب میں خدمات نا قابلِ فراموش ہیں، اُن کی لکھی ہوئی بے شمار نعتوں کوقومی اور بین الاقوامی سطح پر بے مثال پذیرائی حاصل ہوئی، اُن کی لکھی ہوئی ہر نعت میں محبت و عقیدت ، عاجزی و انکساری کا ایک منفرد رنگ نظر آتا ہے ، آپ کے نعتیہ مجموعہ جات میں"قدم قدم سجدے "مکتبہ نعمانیہ اقبال روڈ سیالکوٹ سے 1988 میں شائع ہوا
1997 میں اُن کا مجموعہ نعت "حسنِ ازل" کے نام سے حلقہ ذکرِ حبیب کراچی سے شائع ہوا اور ستمبر 2007 میں اُن کا مجموعہ نعت و مناقب "سَیلِ تجلیات" کے نام سے حلقہ ذکرِ حبیب کراچی سے شائع ہو کر منصہ شہود پر آیا۔ آپ کے لکھے ہوئے متعدد کلام ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بے حد مقبول ہوئے جن میں سے چند ایک بطورِ سعادت درج ذیل ہیں کو ئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے یہ سب تمہارا کرم ہے آقا ﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
- ر وک لیتی ہے آپﷺ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں
- دل ٹھکانہ میرے حضور ﷺکا ہے
- غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں
آپ کی رحلت سے یقینا دنیائے نعت میں ایک نہ پُر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے، گو کہ وہ آج ہم میں نہیں رہے لیکن اُن کی لکھی ہوئی نعتوں کی بدولت اُن کا نام زندہ و جاوید رہے گا اور جب بھی اردو نعت گویان کا ذکر ہوگا اُن میں یہ نام سنہری حروف کے ساتھ جگمگاتا ہوا نظر آئے گا اللہ کریم نعت کے چراغوں سے مرحوم خالد محمود خالد نقشبندی کی لحد کو منور فرمائے اور انہیں جنت میں ارفع درجات عطا فرمائے (آمین)
محمد ارسلان ارشد
نعت لائبریری شاہدرہ لاہور 17 دسمبر 2018
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|