راحتِ قلبِ حزیں اسمِ گرامی آپؐ کا
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
|
|
|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
شاعر : عبد الجلیل
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
راحتِ قلبِ حزیں اسمِ گرامی آپؐ کا
ہے غلاموں کا وظیفہ نامِ نامی آپؐ کا
آپؐ کی توصیف ہو انسان پر موقوف کیوں
ذکر میں رطب لّلساں عالم تمامی آپؐ کا
آپؐ ہیں ممدوحِ یزداں ‘ کون ہے ثانی بھلا
ہر زباں پر ہے رواں ذکرِ مدامی آپ ‘ کا
میں بھلا کیا آپ ‘ کی تعریف میں کچھ لکھ سکوں
لکھ رہے ہیں جب قصیدہ شرف و جامی آپؐ کا
اِس جلیلِ بے نوا پر بھی کرم کی ہو نظر
اس کی گردن میں بھی ہے طوقِ غلامی آپؐ کا
امام شرف الدین بوصیری اور مولانا عبدالرحمان جامی
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
