محبوبِ ذوالجلال ہے میرے نبیؐ کی ذات

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محبوبِ ذوالجلال ہے میرے نبیؐ کی ذات

عنوانِ قیل و قال ہے میرے نبیؐ کی ذات


کون و مکاں میں آپ سا ہو گا نہ کوئی ہے

بے مثل و بے مثال ہے میرے نبیؐ کی ذات


رطب للسان غیر بھی مدح و ثنا میں ہیں

کس درجہ باکمال ہے میرے نبیؐ کی ذات


ہے مہر و مہ کی روشنی جس کے وجود سے

وہ حُسنِ لا زوال ہے میرے نبیؐ کی ذات


اُمّت کسی عدوّ سے بھلا خوف کھائے کیوں

اس کے لئے تو ڈھال ہے میرے نبیؐ کی ذات


ہر صاحبِ کمال ہے جس در پہ سرنگوں

وہ منبعِ کمال ہے میرے نبیؐ کی ذات


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات