لہجے کو شکر مانگے گفتار مدینے سے ۔ نصرت بخاری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:11، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} Link شاعر : نصرت بخاری زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ نعت ورثہ {{ٹ...)

Jump to navigationJump to search


Link


شاعر : نصرت بخاری

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لہجے کو شکر مانگےگفتار مدینے سے

نظارے نے سمجھا ہے معیارمدینے سے


تلوار تحمل کی تعلیم پہ نازاں ہے

آداب اٹھا لائی یلغار مدینے سے


تہذیب نے پہنی ہے پوشاک یہاں آکر

سیکھے ہیں تمدن نے اطوار مدینے سے


اخلاق کہیں کا ہو،معیار وہی ٹھیرے

تصدیق کا طالب ہے کردار مدینے سے


رہتا ہے وہاں نصرت کوئی آئنہ سا ز ایسا

بن بن کے نکلتے ہیں،شہکار مدینے سے

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام