انحراف ادبی فورم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Inhiraf adabi forum.jpg


انحراف" گذشتہ 15 سال سے دنیا بھر میں ادب، فن اور ثقافت کے اشتراک و فروغ کےلئے کوشاں ہے اوراس میں ملک اور بیرون ملک سے معروف شعرا، ادبا اور فنکار شامل ہیں۔ انحراف کا مرکزی دفتر اسلام آباد (پاکستان) میں ہے

انحراف کی انتظامیہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سید ضیا الدین نعیم | رحمان حفیظ | ارشد محمود | ارشد جمال | نعیم گیلانی

انحراف فیس بک گروپ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انحراف گروپ کی انتظامیہ اپنے فیس بک گروپ [1] کی ڈسکرپشن میں لکھتی ہے کہ

"انحراف" دنیا بھرمیں ادبی سماجی رابطوں کے ذریعے روایتی اندازِ فکر سے ہٹ کربھی اد ب وفن کی ترویج کرنا چاہتا ہے۔ ہم معیاری گلوبل انٹرایکشن پر یقین رکھتے ہیں جو رنگ ، نسل، مذہب، زبان سے قطع نظر اعلیٰ انسانی قدروں پر مبنی ہو۔اس کے سواانحراف کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انحراف کا مرکزی دفتر اسلام آباد (پاکستان) میں ہے اوراس فورم کی آفیشل زبان اردو ہے- ہم شعائرِ اسلام اورآئین پاکستان سے متصادم کسی بھی سرگرمی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ فورم کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ارکان ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اورمختلف نوعیت کی عملی تقاریب اور کتب اوردیگراشاعتی سلسلوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ اس طرح یہ فورم حقیقی اور ورچوئل دنیاؤں کے ملاپ کی ایک عملی مثال ہے۔ فورم کی رکنیت کے لئے ادیب یا تخلیق کار ہونا ضروری نہیں تاہم کسی آئی ڈی کے فرضی ثابت ہونے پرمتعلقہ رکن کی رکنیت فوری طور پرمنسوخ کردی جائے گی۔ فورم کا بنیادی مقصد باہمی مکالمہ ہے ، اسے تخلیقات کا ڈاٹا بیس بنانا مقصود نہیں۔ فورم میں آویزاں کرنے کے لئے آپ سے تازہ اور طبع زاد تخلیقات یا مضامین کی توقع ہے جو لنکس کی صورت میں نہ ہوں ۔ٖغیر ادبی مواد ، ذاتی یا اداروں کے پروموشن کی پوسٹس/فوٹو البمز، فرقہ وارانہ مضامین،نفرت آمیزوتعصب انگیز تحریروں، سیاسی پوسٹس اورہر قسم کے متنازعہ مواد یا فنی طور پر غیر معیاری پوسٹس کو فوراً حذف کر دیا جائے گا۔فی الحال فردیات اور آن لائن کہی گئی غزلیں پوسٹ کرنے پربھی پابندی ہے پوسٹنگ کی رفتار کے سلسلے میں احباب کفایت اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں تاکہ تمام ارکان کی پوسٹوں کو وقت مل سکے اور معیار بھی قائم رہے۔ پوسٹس کی منظوری کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے۔ جو ارکان فورم میں وقت نہیں دیں گے اور محض اپنی پوسٹس آویزاں کرنے آیا کریں گے، پہلے مر حلے میں ان کی پوسٹس کی منظوری معطل کر دی جائے گی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں ان کی رکنیت بھی ختم کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ خصوصی آن لائن پروگرامز کے دوران فورم کی وال مختصر یا طویل عرصے کے لئے پیشگی طلاع کے بغیر بند بھی کی جاسکتی ہے

انحراف ایک خالص تنقیدی فورم نہیں ہے مگر ارکان کے درمیان ادبی مکالمے کو فروغ دینے کے حق میں ہے تاہم با قاعدہ تنقید اسی تخلیق پرکی جا سکے گی جس پر تنقید و تبصرے کی اجازت دی گئی ہو۔ تخلیق کار مباحث میں کسی ضروری وضاحت یا شکرئیے کے سوا با قاعدہ فریق نہیں بنے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگرارکان مباحث میں اعلیٰ اخلاقی اقدار، اپنے ذاتی وقار اور دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھیں، مذہبی، سیاسی اورذاتی بنیاد پرکسی کی تحقیریا تمسخرسے گریز کریں تو مباحث سنجیدہ بامقصد اور مفید ہوں گےاور مکالمے کے ذریعے تخلیق کاراور خود ناقدین کوبھی رہنمائی میسّرآئے گی۔ کسی رکن کی طرف سے ناپسندیدہ تبصرے پر باقی ارکان اشتعال میں آنے کی بجائے انتظامیہ کو رپورٹ کریں ۔ چونکہ تمام ارکان کے علم اور تجربے کی سطح مختلف ہوتی ہے اس لئےسینئراحباب علمیت اور تفاخر کے مظاہرے کی بجائےجونئرز کے ساتھ شفقت کا رویہ اپنائیں، اسی طرح جونئیرز بھی سینئرز کی عزت و احترام کا خیال رکھیں۔فورم سے متعلق ہر قسم کی مثبت تجاویز کا بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فورم پر مجموعی نظم و نسق اور ان قواعد کے اطلاق کے سلسلے میں انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا

انحراف فیس بک گروپ پر حمدیہ و نعتیہ سرگرمیاں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فیس بک پر انحراف کا آن لائن بدیہہ گوئی اس کی پہچان ہے ۔ ۔اس گروپ میں رمضان المبارک اور ربیع الاول میں حمدیہ و نعتیہ فی البدیہہ مشاعروں کا کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ چونکہ فیس بک پر فی البدیہہ مشاعرہ کروانے والوں میں انحراف فعال گروپس میں سب سے پہلا گروپ ہ تو غالب گمان یہی ہے کہ فیس بک پر پہلا فی البدیہہ حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ اسی گروپ پر منعقد کیا گیا ہوگا۔ کچھ اہم مشاعروں کے ربط یہ ہیں ۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]