كرم على کیفی
15 دسمبر 1955 کوپاکپتن شریف پیدا ہونے والے چودھری کرم علی کیفی فریدی کو اگر پاکپتن شریف کا نمائندہ نعت گو کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا یوں تو انہوں نے دیگر اصناف میں بھی طبع آزمائی کی مگراردو و پنجابی نعت اورمنقبت کے میدان میں بہت سے کارہائے نمایاں اُن کے کریڈٹ پر رہے ۔ سادگی کے پیکر نظر آنے والے کرم علی کیفی نے سادہ اور عام فہم انداز میں نعت کہی اور اسی سادگی بھرے انداز میں نت نئے موضوعات اور خیالات کو بھی اپنی نعت کا حصہ بنایا.
نعتیہ مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
1۔ بقعہء نور (اردو نعتیہ مجموعہ) - 2003ء
2۔ من ٹھار نبی (پنجابی نعتیہ مجموعہ) ۔ 2005ء
3۔ مدنی ماہی (پنجابی نعتیہ مجموعہ)۔ 2011ء
4۔ عکسِ جمالِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم(اردو نعتیہ مجموعہ) - 2018ء
مناقب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
1۔ رُکھی سُکھی کھا فریدا - 2018ء
2۔ محسنینِ کائنات ۔ 2020ء
وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
عقیدت و چاہت کے پھول بصورتِ نعت ِ رسول ِ مقبول کِھلانے والے ناعتِ مصطفےٰﷺ کرم علی کیفی10 اپریل 2021ئ کی صبح حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|