جلیل عالی
|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
جلیل عالی ایک شاعر،نقاد،ایجوکیشنسٹ،سوشیالوجسٹ اور اقبال شناس ہیں ۔ ان کی خدمات کے عوض حکومت ِ پاکستان انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نواز چکی ہے ۔
ان کا پورا نام محمدجلیل عالی ہے ۔ 12 مئی 1945 (ویروکے) امرتسر ،بھارت میں پیدا ہوئے ۔ 1967 میں ایم اردو اور 1969 میں ایم سوشیالوجی کے بعد ایف جی ڈگری کالج واہ کینٹ میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوگئے ۔ وہاں آٹھ سال تک خدمات سر انجام دینے کے بعد ایف جی سر سید ڈگری کالج، راولپنڈی میں تعنیات ہوئے جہاں سے 2002ء بطور صدرِ شعبہ اُردو ریٹائرڈ ہوئے
وڈیو نعتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
تنظیمی وابستگیاں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- رکن گورننگ باڈی اقبال اکادمی پاکستان
- رکن مجلسِ عاملہ اقبال اکادمی پاکستان
- رکن اشاعتی کمیٹی اکادمی ادبیات پاکستان
- رکن فروغ پیامِ اقبال کمیٹی اقبال اکادمی پاکستان
- سابق رکن بورڈ آف سٹڈیز شعبۂ اُردو پنجاب یونیورسٹی لاہور
- سابق رکن کورس کمیٹی شعبۂ اُردو فیڈرل انٹرمیڈئیٹ بورڈ اسلام آباد
- رکن مجلسِ زبانِ دفتری ضلع راولپنڈی
- رکن رائٹرز ویلفئیرکمیٹی راولپنڈی پنجاب گورنمنٹ
- مدیر ’’ محور ‘‘ میگزین پنجاب یونیورسٹی لاہور(1968تا1969)
- مدیر "شفق" ایم اے او کالج لاہور میگزین 1964 تا 1965
تصا نیف و تالیفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- خواب دریچہ ( شعری مجموعہ) 1984
- شوق ستارہ ( شعری مجموعہ) 1998
- عرضِ ہنر سے آگے ( شعری مجموعہ) 2007 (احمد ندیم قاسمی ایوارڈ 2007 ) ، (رائٹرز گلڈ ایوارڈ 2005 تا 2007 کا بہترین شعری مجموعہ)
- لفظ مختصر سے مرے ( انتخاب کلامِ جلیل عالی از خاور اعجاز 2016)
- نور نہایا رستہ ، 2018، قومی سیرت ایوارڈ 1440، درجہ اول
- پاکستانی ادب (شعری انتخاب برائے اکادمی ادبیاتِ پاکستان) 2002
- پاکستانی اد ب (شعری انتخاب برائے اکادمی ادبیاتِ پاکستان) 2005
تحسین و انتقاد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- جلیل عالی کی شاعری کا فکری و فنی مطالعہ ( مقالہ برائے ایم۔فل ازاشفاق احمد علّامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ) اگست 2012
- جلیل عالی ، شخصیت اور غزل، خواب دریچہ اور شوق ستارہ کے حوالے سے (مقالہ برائے ایم۔اے اردو از عبدالقدوس نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگو ئجز) 2001
- جلیل عالی کی نعت نگاری کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ ( مقالہ برائے ایم ۔اے اردو از صدف شفیق ۔شعبۂ اردو ادبیات یونورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد کیمپس) 2016
- جلیل عالی کی شخصیت و فن پر ماہنامہ ’’ بیاض‘‘ لاہور کا خصوصی شمارہ اپریل 2001
- جلیل عالی کی شاعری پر خصوصی گوشہ ماہنامہ ’’ نیرنگِ خیال‘‘ راولپنڈی سالنامہ 2009
- جلیل عالی کے فکر و فن پر خصوصی حصہ ماہنامہ ’’ سیّارہ‘‘ لاہور 2010
- مؤقر ادبی جریدوں میں جلیل عالی کے فن پر 150 سے زیادہ تنقیدی مضامین شائع ہو چکے ہیں
نعت کائنات میں جلیل عالی پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی (بہ سلسلہ اقبال میلہ لاہور 9 نومبر تا 17 نومبر 2019) سیرت ایوارڈ اوّل برائے نعت " نور نہایا رستہ"سن ہجری 1440
- صدارتی تمغۂ امتیاز (شاعری) 2016
- "بیاض" خالد احمد لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ 2018
- "اشارہ انٹرنیشنل" لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ 2019
• ایکسیلینس ایوارڈ برائے ادب عالمی اکادمی ادبیات یو ایس اے 2017 • غزل کا بہترین شاعر بہ مطابق سروے امیریکن اردو سرکل 2016
- احمد ندیم قاسمی ادبی ایوارڈ (شاعری) 2007 برائے ’’ عرضِ ہُنر سے آگے‘‘
- رائٹرز گلڈ ادبی ایوارڈ (شاعری)2005 تا 2007 برائے’’ عرضِ ہُنر سے آگے‘‘ ۔
- تخلیقی تسلسل ایوارڈ ( نظم) 2007 از ماہنامہ ’’ بیاض ‘‘ لاہور
- میاں محمد ادبی ایوارڈ (شاعری) 2005
- لائف ٹائم اچیومینٹ ادبی ایوارڈ سخن ساز راولپنڈی 2019
- وثیقۂ اعتراف برائے ادبی خدمات (شاعری ) از انجمن نوائے ادب راولپنڈی
- رکن مجلسِ عاملہ حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد ۔
- سابق رکن مجلسِ عاملہ حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی ۔
- جلیل عالی کے پچیس کے قریب انٹرویو مختلف اخبارات اور ادبی پرچوں میں شائع ہو چکے ہیں
- جلیل عالی کے کئی سمعی و بصری انٹرویو یو ٹیوب پر موجود ہیں
- جلیل عالی کا کلام گانے والے ؛ استاد حامد علی خان،استاد حسین بخش گُلو،استاد ذاکر حسین،استاد محمد صدیق ، استاد فیاض اورگلوکار خلیل حیدر
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|