عزیز احسن

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat kainaat aziz ahsan 10.jpg

ڈاکٹر عزیز احسن اکیسویں صدی کے اہم نعت گو شاعر، نقاد اور محقق ہیں ۔ اصل نام عبدالعزیز خان ولد عبدالحمید خان ہے اور عزیز احسن قلمی نام ہے ۔ 31 اگست 1947/ ۱۴ شوال ۱۳۶۶ کو جے پور ، بھارت میں پیدا ہوئے ۔ 1948 میں والد صاحب نے پاکستان میں ہجرت کر لی ۔ بی کام 1970 کے بعد تیل اور گیس کی ترقیاتی کارپو یشن میں نوکری کر لی اور ڈپی چیف انٹرنل آڈیٹر کی حیثیت سے 2009 کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر اعزاز کے ساتھ رخصت ہوئے ۔ دوران ملازمت اپنا تعلیمی او ادبی سفر جاری رکھا ۔ فاضل اردو ، ایل ایل بی ، ایم فل اقبالیات ، پی ایچ ڈی اردو اور پی ایچ ڈی نعت کی منازل طے کیں ۔ روزنامہ جسارت ، کراچی کے ادبی صفحات پر شائع ہوتے رہے ۔ ریڈیو پاکستان ، کراچی عالمی سروس سے 1982 تا 1984 بے شمار کتابوں پر تبصرے نشر کئے اور دور حاضر میں QTV ، PTV اور دیگر ٹیلی ویژن چینل پر نعتیہ ادب کے حوالے سے بے شمار پروگرامز میں بحثیت ناقد و مبصر شرکت کی ۔ QTV کا پروگرام "خوشبوئے حسان " سر فہرست ہے ۔

نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"تیرے ہی خواب میں رہنا " شعری مجموعہ ۔ 2010

" شہپر ِ توفیق " ، نعتیہ شاعری ، 2009

"امید طیبہ رسی " نعتیہ شاعری ، 2012

تصنیفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1۔ اردو ادب اور جدید اسالیب ، تنقیدی مضامین ، 1998

2۔ نعت کی تخلیقی سچائیاں ، تنقیدی مضامین ، 2003

3۔ نعت کے تنقیدی آفاق ، تنقیدی مضامین ، 2010

4۔ رموز بے خود کا فنی و فکری جائزہ برائے ایم فل اقبالیات ، 2011

5۔ اردو نعتیہ ادب کے انتقادی سرمائے کا تحقیقی مطالعیہ برائے پی ایچ ڈی 2013

6۔ پاکستان میں اردو نعت کا ادبی سفر 2014

7۔ تعلق بالرسول کے تقاضے اور ہم ، کتابچہ ، 2014

8۔ نعتیہ ادب کے تنقیدی زاویے ، تنقیدی مضامین ، 2015

تالیفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1۔ جواہر النعت ، نعتیہ انتخاب ، 1981

2۔ م ص ، نعتیہ مجموعہ ، فدا خال دہلوی 1983

3۔ " خوابوں میں سنہری جالی ہے " ، نعتیہ مجموعہ ، سید صبیح الدین رحمانی

اور چند دیگر شاعری کی کتابیں


نعت کائنات پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000
  2. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000