اس شہر کی فضا کو عقیدت بھرا سلام۔اصغر علی بلوچ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : اصغر علی بلوچ

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 41

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اس شہر کی فضا کو عقیدت بھرا سلام

خوش رنگ و خوش نما کو عقیدت بھرا سلام


دل کی ترائیوں میں ترے نام کی ہے گونج

تجھ کو ' ترے خدا کو عقیدت بھرا سلام


جس میں ترے جمال کے لمحوں کی ہے مہک

اس رت کو ' اس ہوا کو عقیدت بھرا سلام


آنکھوں کی روشنی ہے اسی خواب کا جہان

اس نورِ دو سرا کو عقیدت بھرا سلام


اے سر زمینِ طیبہ! ترے نام پر نثار

محبوبِ کبریا کو عقیدت بھرا سلام


جو احترامِ فاطمہؓ میں فرش پر بچھی

اس چادرِ وفا کو عقیدت بھرا سلام


جس کے لیے بنائی گئی ساری کائنات

اس فخرِ انبیاء کو عقیدت بھرا سلام

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام