جو گاہے دل سے سکوں وقرار اٹھتا ہے ۔ احمد محمود الزمان

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر: احمد محمود الزمان

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 57

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جو گاہے دل سے سکوں وقرار اٹھتا ہے

تو دل اَعشِنِی اَعشِنِی پکار اٹھتا ہے


جو یاد آتے ہیں طیبہ کے کوچہ وبازار

تو جان سے دوری وہجراں کا بار اٹھتا ہے


فراقِ شہر مدینہ میں حاضرین کرام

شگافِ قلب سے نالہ ہزار اٹھتا ہے


مدد اے جانِ مسیحا، مدد غیاثِ اُمم

پئے وداع کوئی دل فگار اٹھتا ہے


دوردِ پاک کی کثرت سے ہی دلوں سے ندیم

جما ہوا غم و وہم کا غبار اٹھتا ہے


ہُوا جہہَ میں مودت سے جو بھی چایئے

پہن کے ان کی شفاعت کا ہار اٹھتا ہے


مشاہدہ ہے ہمارا نہال ہو کر ہی

درِ نبیؐ سے غریب الدیار اٹھتا ہے


پئے شہادت کبریٰ زمینِ کربل سے

جہانِ عشق کا پروردگار اٹھتا ہے


عجیب فضلِ فرمانِ حق ہے احمد پر

کہ نعت لکھتے ہوئے کامگا اٹھتا ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام