پورن سنگھ ہنر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


تقسیم وطن کے بعد پاکستان سے ہجرت کرکے ہندوستان تشریف لانے والی نامور اُردو شخصیات میں سردار پورن سنگھ ہنرؔ کا نام نامی بھی شامل ہے۔اُردواخبارات وجرائد کا مطالعہ کرنے والا بیسویں صدی کا سینئر اُردو داں طبقہ ہنرؔ صاحب کے نام اورکام سے اچھی طرح واقف ہے۔آپ کی پیدائش 1904ء میں لاہور میں ہوئی تھی۔آپ نے اُردو اور فارسی میں دسویں جماعت تک ہی باقاعدہ تعلیم حاصل کی تھی،اس کے بعد معاشی مشاغل میں مصروف ہوگئے،لیکن مطالعے اور حصولِ علم کا شدید جذبہ ان کے دل میں موجزن تھا۔چناچہ ۳۶ برس کی عمر میں ادیب فاضل کا امتحان پاس کیا اور تقسیم ملک تک لاہور میں ہی رسالہ ’نیرنگِ خیال‘ اوردوسرے جریدوں میں کام کرکے ادبی صحافت کا شوق پورا کرتے رہے

شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعری شروع سے ہی ان کا پہلا پیاررہی۔لاہور میں اس وقت علامہ تاجور نجیب آبادی نوجوان شعراء کی فنی اور فکری تربیت کے لیے مشہور تھے۔پورن سنگھ ہنرؔ نے ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا لیکن بہت جلد وہ فارغ اصلاح قرار پائے ۔شاعری میں پورن سنگھ ہنرؔ نے روایتی غزل میں بھی قدماء کی تقلید کے بجائے اپنے لیے بڑی حد تک الگ اسلوب و آہنگ اپنایا ،جیسا کہ خود کہتے ہیں:

تقلید کیوں سخن میں کسی کی کریں ہنرؔ

طبعِ رسا کارنگ جداگانہ چاہیے

ہنرؔ ہلکی پُھلکی شاعری کوصرف لفظوں کا کھیل اور ردیف وقافیہ کی بازی گری سمجھتے ہیں۔ان کی نظرمیں ایسی شاعری محض ہرزہ سرائی ہے:

کیا ہے سوائے ہرزہ سرائی وہ اے ہنرؔ

جس شاعری میں روح نہیں زندگی نہیں


نمونہ ءِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر پھول میں ہے نکہتِ سرشارِ محمد

اللہ رے جاں بخشیِ گلزارِ محمد

اب دولتِ کونین کی پروا نہیں مجھ کو

حاصل ہے مجھے دولتِ دیدار محمد

دیکھو تو کہاں میں ہوں کہاں طائرِ سدرہ

مسکن ہے مرا سایۂ دیوارِ محمد

مہر و مہ و انجم ہیں ضیا بار اسی سے

اے صلِ علیٰ تابشِ رخسارِ محمد

مایوس پلٹتا نہیں در سے کوئی سائل

زرپاش ہے زر بار ہے دربارِ محمد

سو عیب سہی مجھ میں مگر یہ تو ہنر ہے

سو جاں سے ہنرؔ میں ہوں خریدارِ محمد


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کنور مہندر سنگھ بیدی | کرپال سنگھ بیدار |ستنام سنگھ خمار | درشن سنگھ دکل | بلونت سنگھ فیض | گور بخش سنگھ مخمور جالندھری | پورن سنگھ ہنر | کرنیل سنگھ پنچھی | بی ڈی بیگم بوڑھ سنگھ


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات