آپ کے آنے سے سر سبز ہوئے ہوئے خشک شجر ۔ پرویز ساحر

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search



شاعر : پرویز ساحر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 43

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کے آنے سے سر سبز ہُوئے خُشک شجر

عالَمِ قحط میں خوش حالی کا عرصہ آیا


دَورِ ظُلمات و مصائِب پہ کڑی ضَرب پڑی

قیصَر و کَسریٰ کے مِینار زمیں بُوس ہُوئے !


سَر بَہ سَجدہ ہُوئے افلاک پہ سب ماہ و نجُوم

سب چراغوں کی لَویں نُور سے شرمندہ ہُوئِیں


سارے خُود ساختہ اَصنام نِگُوں سار ہُوئے

پَل میں آتِش کدہء کُفر بھی اُفسُردہ ہُوا


آمدِ صُبح کے آثار نمُو دار ہُوئے

مشعَلِ نُور سے نُورِیں ہُوا عالَم سارا


وقتِ مُولُود بھی اک حالتِ سجدہ میں تھے آپ

پُشت پر ثبت تھی پہلے سے نبُوّت کی مُہر


اُور زباں پر رہا جاری وہی پہلا کلِمہ

آپ کو " اِسمِ مُحمّد " سے پکارا اُس نے


وَرَفعنا لک ذِکرَک  کی مِلی خوش خبری
نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام