اک شمع دان اور وہی آتِش قدیم ۔ احمد جہانگیر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : احمد جہانگیر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 28

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اک شمع دان اور وہی آتِش قدیم

جلوے میں آشکار رہی راہِ مُستقیم


نعت ، اسمِ پاکِ شہؐ سے یقیناً ہے متصل

جیسے حروف گاہ میں ہمراہ نون ، میم


میں دل کے اس چراغ سوا پیش کیا کروں

قاسمؐ ، رسولؐ ، شاہؐ ، نبیؐ ، دلبرِ عظیم


طیبہ میں اے کھجور کے سر سبز شاد پیڑ !

کرتا ہے تجھ کو یاد کلاچی سے ایک نیم


ہووے کسی کی یاد سے جو مست و با مراد

دیوے خدائے عشق مجھے وہ دلِ سلیم


آیا ہوں میں عجم سے مجھے لفظ دیجئیے

سیّد ، عرب کے شاہ ، سخی ، دلبرِ کریم

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام