زخم تھے مندمل مدینے میں ۔ لیاقت علی عاصم

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

Link

شاعر : لیاقت علی عاصم

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 30

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

زخم تھے مندمِل مدینے میں

کیسا خوش تھا یہ دل مدینے میں


میں تھا، اللہ اور رسول اللہ

کون ہوتا مخِل مدینے میں


آپ کے دور میں نہیں تھا میں

پھر رہا ہوں خجل مدینے میں


جیسے ہر دم درود پڑھتا ہو

یوں دھڑکتا ہے دل مدینے میں


عذر اے مرگ ِ ناگہاں کب ہے

مجھ سے ملنا ہے، مل مدینے میں


عارضی زندگی میں کاش اک بار

جا رہوں مستقل مدینے میں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام