اسم احمد جو رقم خامہ بے حد نے کیا ۔ عارف امام

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : عارف امام

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 1

کلام نمبر :19

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اسمِ احمدﷺ جو رقم خامۂ بے حد نے کیا

لفظِ بے نقطہ کو سجدہ صفِ ابجد نے کیا


مصحفِ میم کو دو بار چھوا ہونٹوں نے

زیرِ اس دل کو اسی حرفِ مشدّد نے کیا


جادۂ ترکِ ہوس کس پہ ہوا سہل مگر

کتنا آسان اسے عشقِ محمد ﷺ نے کیا


شکرِنعمت کا تقاضہ ہے ثنائے سرکار ﷺ

اس پہ تیار مجھے میرے اب و جد نے کیا


ماں کی آغوش کے مانند سلایا ہے مجھے

کارِ فردوسِ بریں خاک پہ مرقد نے کیا


میں نے ناکامی سے تھک ہار کے تسبیح پڑھی

کام پھر جو بھی کیا اسمِ محمدﷺ نے کیا


گھر سے نکلا تو ہوا رختِ سفر مطلعِ نعت

میرے جانے کو عبادت اسی آمد نے کیا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام