قدرت فن سے ہے ممکن نہ ہنر ہے مر ے دوست ۔ سید عرفی ہاشمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Urfi hashmi.jpg

شاعر : سید عرفی ہاشمی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

قدرت_ فن سے ہے ممکن' نہ ہنر ہے مرے دوست

نعت کا ہونا تو آقا کی نظر ہے مرے دوست


آخری حد تونہیں آیت _ معراج _ رسول

یہ محبت میں ابھی پہلی خبر ہے مرے دوست


تیری خواہش تھی کبھی جھک کے فلک کو دیکھے

آ جا اب سامنے سرکار کا در ہے مرے دوست


ہاں وہی بات جو وجدان کا حصّہ بھی نہ تھی

ان کو اس بات کی پہلے سے خبر ہے مرے دوست


خاک جس نور کو چومے تو نبی بن جائے

تو سمجھتا ہے ترے جیسا بشر ہے مرے دوست


جب سے سرکار سے ملنے کا ملا ہے پیغام

تب سے یہ جسم فقط دیدہ_ تر ہے مرے دوست


پا ر سدرہ کے ادھر پہنچے ہیں نعلین_ حضور

اور جسے کہتے ہیں جبریل‘ ادھر ہے مرے دوست


طے مدینے کی مسافت ہو ضروری تو نہیں

یہ تو انسان کے اندر کا سفر ہے مرے دوست


جس کو آنا ہے مدینے وہ نجف سے آئے

علم کے شہر کا بس ایک ہی در ہے مرے دوست


وہ جو دوزخ کو بھی فردوس بنا سکتی ہے

صرف سرکار_ دوعالم کی نظر ہے مرے دوست

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام