ہونٹوں پہ مرے جن کی رہے نعت مسلسل - عالیہ ذوالقرنین

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

lin=عالیہ ذوالقرنین


شاعرہ : عالیہ ذوالقرنین

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 13

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہونٹوں پہ مرے جن کی رہے نعت مسلسل

ان سے ہے تصور میں ملاقات مسلسل


سرکار کی سنت سے مزین تو ذرا ہو

پھر دیکھ سنورتے ہوئے حالات مسلسل


بخشش کا وسیلہ ہے مری، چشم ِ کرم سے

دن رات برستی ہے جو برسات مسلسل


پلکوں پہ غم ِ شہ کے دیئے پا کے فروزاں

چھپتی پھرے مجھ سے، شب ِ ظلمات مسلسل


ہر پل مری آسودگی ہوتی ہے فزوں تر

پاتی ہوں درِ شاہ سے خیرات مسلسل


یہ مدحتِ سرکارِ مدینہ کا ہے اعجاز

بنتی چلی جاتی ہے مری بات مسلسل


سرکار کی نسبت ہی کا فیضان ہے عالیؔ

ہر پل جو تری بڑھ رہی اوقات مسلسل

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام